بدھ , 17 جون 2020ء
(641) لوگوں نے پڑھا
چک 177 گ ب ماڑی اٹاری میں جشن آزادی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ اس سلسلے میں ایک تقریب گورنمنٹ پرائمری اسکول میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر اسکول کے بچوں نے سبز ہلالی پرچم ہاتھوں میں تھام کر ریلی بھی نکالی۔ بچوں کی ریلی کے دوران راستے میں فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی۔