Naveed
جمعہ , 02 اپریل 2021ء
(519) لوگوں نے پڑھا
سمندری سے تعلق رکھنے والے شخص نے دنیا بھر میں سمندری اور فیصل آباد کا نام روشن کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع فیصل آباد اور تحصیل سمندری سے تعلق رکھنے والے مصطفیٰ محمد جو کہ چوہدری شریف کے بیٹے اور چوہدری شہباز کے بھائی ہیں انہوں نے کارنامہ انجام دیا جس سے اہل سمندری کا سر فخر سے بلند ہوگیا۔ گزشتہ دنوں برطانیہ کے 100 طاقتور مسلمانوں کی لسٹ جاری کی گئی ہے جس میں مصطفیٰ محمد کا نام ابتدائی 10 افراد میں شامل ہے۔ مصطفیٰ محمد بچپن سے ہی معذور ہیں لیکن انہوں نے معذوری کو اپنی کامیابی میں آڑے نہیں آںے دیا اور لگن اور محنت سے برطانیہ میں خوب نام کمایا ان کی کامیابی سے سمندری میں ان کے عزیز اقارب خوشی سے نہال ہوگئے ساتھ ساتھ ان کی کامیابی سمندری بھر کے لئے خوشی کا پیغام کے کر آئی۔ لوگوں نے ان کے گھر والوں کو مبارکباد دی۔