Naveed
بدھ , 17 فروری 2021ء
(338) لوگوں نے پڑھا
ارشاد احمد ناصر سمندری سے تعلق رکھنے والے سابق فوجی ہیں۔ ارشاد احمد ناصر 1954 میں پیدا ہوئے، 1973 میں انہوں نے پاک آرمی جوائن کی جبکہ 1999 میں ریٹائرڈ ہوئے۔ اپنی خدمات لاہور، کوہاٹ جیسے علاقوں کے ساتھ ساتھ مشکل ترین محاظ سیاچن پر بھی تیرہ سال سرانجام دیں، سیاچن گلیشیئر پر درجہ حرارت منفی 60 تک بھی گر جاتا ہے جہاں افواج پاکستان دشمن کے ساتھ ساتھ موسم سے بھی لڑتے ہیں۔ سمندری کی شخصیت کا یہ کارنامہ سمندری کے لئے اعزاز کی سی حیثیت رکھتا ہے۔ ارشاد احمد ناصر آج کل ریٹائرمنٹ کے بعد ذاتی کاروبار کررہے ہیں انہوں نے اپنے بچوں کو اعلٰی تعلیم دلوائی جو اپنے اپنے شعبے میں ملک کی خدمت کررہے ہیں۔ سمندری کی عوام ان کو سلام پیش کرتی ہے اور انکی لمبی عمر کے لئے دعاگو ہے۔