ہفتہ , 03 اکتوبر 2020ء
(204) لوگوں نے پڑھا
فیصل آباد کی تحصیل سمندری کے لاری اڈہ کی مرکزی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی۔ سڑک کے درمیان گٹر موجود ہے جس پر ڈھکن نہیں ہے گاڑیاں کئی مرتبہ دن اور رات کو یہاں پھنس جاتی ہیں ۔ اور آئے روز حادثات بھی ہو رہے ہیں ۔ جس سے جانی اور مالی نقصان بھی ہو رہے ہیں کئی مرتبہ متعلقہ اداروں کو شکایت کی گئی لیکن مسئلہ اب تک جوں کا توں ہے ۔ شہریوں نے ایک مرتبہ پھر اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک اور نکاسی آب کے مسائل حل کیے جائیں تاکہ یہاں سے گزرنے والے شہری بلا کسی تکلیف کے یہاں سے گزر سکیں ۔