پیر , 15 جون 2020ء
(348) لوگوں نے پڑھا
سمندری میں کبڈی کا شاندار مقابلہ منعقد ہوا۔ جس میں مقامی پہلوانوں نے اپنی صلاحیتوں کے خوب جوہر دکھائے۔ طاقت اور مہارت کے اس میچ میں چک 388 گ ب کی ٹیم نے چک 465 گ ب کی ٹیم کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دی۔ مہمان خصوصی میاں احسن نے دونوں ٹیموں کے کھیل کی تعریف کی۔ اس موقع پر شائقین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔ جنہوں نے پہلوانوں کو ان کے شاندار داوٴ پیچ پر ان کو داد دی۔ سمندری میں کبڈی کا بڑا ٹیلنٹ ہے یہاں کے متعدد نوجوانوں نے صوبے اور ملک کی ٹیموں میں اپنے علاقے کی نمائندگی کی ہے۔