جمعرات , 18 جون 2020ء
(170) لوگوں نے پڑھا
سمندری کی مرکزی سڑک پر سماجی رہنما سمیع اللہ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین اپنے ساتھ بینر پلے کارڈ اور سمیع اللہ کی تصاویر بھی لائے تھے۔ مظاہرین نے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے نعرے بھی لگائے ۔ مظاہرین نے سڑک پر دھرنا بھی دیا احتجاج کے سبب مرکزی سڑک پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا ۔ بعد ازاں پولیس اور انتظامیہ کے مذاکرات ہوئے۔ قاتلوں کی گرفتاری کے لیے حکام کی جانب سے یقینن دہانی کرائی جانے کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔