منگل , 16 جون 2020ء
(439) لوگوں نے پڑھا
چک گ ب 469 گنوال اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جانے والے سی ایف سی لائنز فٹبال ٹورنامنٹ میں چک 469 گ ب کی فٹبال ٹیم نے چک 484 گ ب کو دلچسپ مقابلے کے بعد ایک گول سے شکست دے کرٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے ہاف پر مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ میچ کا فیصلہ کن گول کھیل کے پینسٹھ ویں منٹ میں میزبان ٹیم چک 469 گ ب کے اسٹرائیکر محمد فیصل نے اسکور کرکے اپنی ٹیم کو فیصلہ کن برتری دلائی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی ۔ میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی شعیب جٹ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔