پیر , 15 جون 2020ء
(356) لوگوں نے پڑھا
سمندری چک 389 گ ب کے گورنمنٹ پرائمری اسکول کے بچوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلی نکالی۔ ننھے طالب علموں کی ریلی کا آغاز اسکول سے ہوا۔ جو کہ علاقے کی چھوٹی بڑی سڑکوں اور کھیتوں سے ہوتی ہوئی واپس اسکول پر آکر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں شامل بچوں نے مختلف تحریروں پر مبنی پلے کارڈز اٹھارکھے تھے ۔ جس پر کشمیر کی آزادی سمیت دیگر نعرے درج تھے۔ بچوں نے ریلی کے دوران کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بھی لگائے۔