جمعہ , 19 جون 2020ء
(136) لوگوں نے پڑھا
سمندری میں دوبارہ لاک ڈاوٴن تمام بازار بند کردیئے گئے ہیں ۔ پاکستان میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے دوبارہ لاک ڈاوٴن کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان میں اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 64 ہزار 729 تک پہنچ گئی ہے ۔ جن میں سے 3 ہزار228 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے بھی پاکستان کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے خصوصی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔