Naveed
منگل , 02 مارچ 2021ء
(533) لوگوں نے پڑھا
تھانہ سٹی کے نواحی علاقے چک نمبر 471 گ ب میں مبینہ پولیس مقابلے میں چار ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں کو ناکے کے دوران رکنے کا اشارہ کیا جس پر ڈاکوؤں کی جانب سے فائرنگ شروع کردی گئی جواباً پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکو زخمی ہوگئے جنہیں زخمی حالت میں گرفتار کرکے ہسپتال منتقل کیا گیا ڈاکوؤں کے نام ثقلین، نعیم، بابر اور سہیل مختار ہیں۔ اس موقع پر سٹی پولیس سمندری بھی موجود تھے ڈاکوؤں میں سے 3 ڈاکوؤں کا تعلق سمندری اور ایک کا تاندلیانوالہ سے ہے پولیس کا کہنا تھا کہ کاروائی کو آگے بڑھا رہے ہیں۔