Naveed
اتوار , 08 دسمبر 2019ء
(152) لوگوں نے پڑھا
سمندری، سمندری چک نمبر 139 گ ب میں مسافر کوچ نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو نوجواں موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق مسافر کوچ فیصل آباد سے ملتان جا رہی تھی کہ چک نمبر 139 ج ب گل چوک کے قریب موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد موقع پر دم توڑ گئے۔ پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے دونوں سگے بھائی تھے اور ان کی شناخت شاہ زیب اور جہانزیب کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس نے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کر دیں۔