منگل , 08 ستمبر 2020ء
(429) لوگوں نے پڑھا
فیصل آباد کی عوام نے گزشتہ رات پولیس مقابلے میں جرائم پیشہ عناصر کی ہلاکت پر فیصل آباد کی پولیس سے اظہار تشکر کیا ہے ۔ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس میں 14 سالہ زین سے بد فعلی کے ملزمان کو پولیس مقابلے میں مارنے پر فیصل آباد پولیس کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔ اہلیان فیصل آباد کی جانب سے جاری کردہ اس پوسٹ میں پنجاب پولیس کے آئی جی اور فیصل آبا د پولیس کے سی پی او سمیت کئی اعلی افسران کی تصاویر لگاکر ان کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔