Naveed
اتوار , 07 فروری 2021ء
(687) لوگوں نے پڑھا
چک نمبر 471 گ ب متاز ماہر تعلیم علمی و ادبی شخصیت، سابق پرنسپل ڈویژنل پبلک سکول سمندری چوہدری محمد عباس کے ہونہار سپوت، سمندری کے نوجوان سعود عباس نے پاکستان ائیر فورس اکیڈمی رسالپور سے جی ڈی پائلٹ کی ٹریننگ مکمل کی ان کی یہ کاوش سمندری شہر کے لئے مسرت لے کر آئی اپنے کورس کی تکمیل کے بعد چیف آف آرمی اسٹاف کی جانب سے بیج لگوانے کی ایک تقریب میں انہیں بھی اعزاز سے نوازا گیا۔ چیف اف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو انہوں نے وفاداری کا حلف دیا اور اپنے سینے پر پاکستان ایئرفورس کے نشان "شاہین" کابیج لگوایا انہیں فلائنگ آفیسر میانوالی تقرر کیا گیا۔ سمندری شہر کے باسیوں کی جانب سے انہیں بھرپور مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے لوگوں نے اس کارنامے کو سمندری کے لئے باعث فخر قرار دیا۔