Naveed
منگل , 05 جنوری 2021ء
(607) لوگوں نے پڑھا
سمندری کی شخصیت اور چک نمبر 138 گ ب رسیانہ سے تعلق رکھنے والے رانا محمد یار خان جوکہ کافی باذوق انسان ہیں۔ وہ وزیر اعلٰی پنجاب کے کریو چیف آفیسر ہیں اور ان کے ساتھ دنیا بھر میں گھومنے کا موقع بھی ملتا ہے۔ رانا محمد یار خان جتنے باذوق شخصیت کے مالک ہیں اتنی ہی سادگی بھی ان کی طبیعت میں شامل ہے یہی وجہ ہے ان سے ملنے والا ان کا دلدادہ ہوجاتا ہے۔ خدا نے انہیں دھن سے بھی نواز رکھا ہے۔ رانا محمد یار خان آج کل لاہور میں مقیم ہیں۔ ان کی ایک خاص بات وہ اپنی گاڑیوں کو خوب سجا کر رکھتے ہیں اور گاڑیوں پر انہوں نے مختلف ممالک سے جمع کئے گئے قیمتی پتھر جڑ رکھے ہیں ساتھ ساتھ اپنے گاؤں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے وہ اپنی گاڑیوں کے پیچھے اپنے گاؤں کا نام چک نمبر 138 گ ب بڑا رسیانہ درج کرا تے ہیں جس بنا پر وہ گاڑی کہیں بھی جاتی ہے تو لوگوں کو سمندری کے حوالے سے جاننے کو ملتا ہے اور سمندری کا نام بھی مشہور ہوتا ہے۔ آپ بھی تصاویر دیکھیں اور محظوظ ہوں۔