Naveed
جمعرات , 07 جنوری 2021ء
(286) لوگوں نے پڑھا
رانا محمد حسن خان چک نمبر 138 گ ب رسیانہ کلاں سے تعلق رکھنے والے ایک علمی شخصیت ہیں۔ آپ سینیئر سائنٹیفک آفیسر (ایوب ریسرچ تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد) سے 2019 میں ریٹائر ہوئے۔ بہت ہی ملنسار اور خوش گو طبیعت پائی ہے۔ ان کے والد محترم رانا طفیل محمد خاں پنڈ ککوں موجودہ انڈیا کے ضلع ہوشیارپور سے ہجرت کرکے یہاں رسیانہ کلاں، سمندری میں مقیم ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے سمندری کو ہی اپنا اوڑھنا بچھونا سمجھا۔ آپ کے خاندان کا زراعت سے گہرا تعلق رہا ہے یہی وجہ ہے کہ رانا محمد حسن خان نے بھی زراعت کی فیلڈ کو اپنے لئے چنا اور سائنٹیفک ریسرچ آفیسر کے طور پر اپنے ادارے سے ریٹائر ہوئے انہوں نے خود چارہ جات کی 5 ورائٹیز ریسرچ کرکے تیار کیں جن میں برسیم، لائلپور لیٹ برسیم، سپر برسیم، سورغام اور رائی گراس شامل ہیں۔ آپ نے زراعت کے حوالے سے ایک کتاب بھی لکھی جوکہ ’چارہ جات اور مویشی‘ کے نام سے کتب خانوں کی زینت بنی۔ آپ کی تحقیقی سرگرمیوں سے سمندری کو بھی پہچان ملی، آپ بلاشبہ گاؤں رسیانہ کلاں اور سمندری شہر کا فخر ہیں۔