بدھ , 18 نومبر 2020ء
(194) لوگوں نے پڑھا
سمندری تھانہ سٹی کے علاقہ رجانہ روڈ ہنڈا ایجنسی پر رات گئے ڈکیتی کی واردات گن مین کو یرغمال بنا کر نقدی اور پیسے لے گئے۔ جبکہ دن کے وقت عورت سے گن پوائنٹ پر نقدی اور طلائی زیورات چھین لئے اور اسی دن منڈی بازار کے سامنے سے موٹر سائیکل بھی چوری کی ہو گئی سمندری میں روز بروز بڑھتی ہوئی وارداتوں کے اس سلسلہ سے تاجراور شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ سابق رکن پنجاب اسمبلی راوٗکاشف رحیم ایڈوکیٹ نے پولیس ان بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرے تا کہ شہری سکھ کا سانس لے سکیں۔