Naveed
منگل , 25 اگست 2020ء
(215) لوگوں نے پڑھا
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے سمندری آئی ٹی سب کیمپس کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی سب کیمپس سمندری میں 211 کنال اراضی پر بنایا جائے گا۔ منصوبے پر ایک ارب روپے لاگت آئے گی۔ جسے 2 سال میں مکمل کیا جائے گا ۔ وزیر اعلی عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تعلیم کو ترجیح دیتی ہے اس کی خواہش ہے کہ دور دراز چھوٹے بڑے قصبے میں تعلیمی مراکز قائم کیے جائیں تاکہ نوجوان تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوکر ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کریں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کو لوٹنے والوں کو عوام جان چکی ہے اور اب ان کو دوبارہ لوٹ مار کا موقع نہیں ملے گا ۔ اس موقع پر سمندری سے پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر حافظ ممتاز احمد اور دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے ۔