بدھ , 07 اکتوبر 2020ء
(557) لوگوں نے پڑھا
سمندری میں صوبائی وزیر حافظ ممتاز احمد چند روز قبل المناک حادثے میں وفات پانے والے توفیق ایڈوکیٹ اور انکی فیملی کے افراد کے انتقال پر ان کے گھر جاکر لواحقین سے تعزیت کی ۔ حافظ ممتاز احمد کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کی جماعت لواحقین کے غنم میں برابر کے شریک ہیں۔ میاں توفیق ایڈوکیٹ انتہائی مخلص اور دیانت انسان تھے جن کی خدمات علاقے کے لوگوں کے لیے قابل تعریف ہیں۔ صوبائی وزیر نے اس موقع پر مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی ۔ ان کے ہمراہ پی ٹی آئی سمندری کے عہدے دار اور کارکنان بھی تھے۔