بدھ , 05 اگست 2020ء
(240) لوگوں نے پڑھا
فیصل آباد کی تحصیل سمندری میں انسانیت کی بے لوث خد مت کے جذبہ سے سرشار تنظیم المجاہد (فورس) ویلفئیر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام فری واٹر فلٹریش پلانٹ کا افتتاح صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حافظ ممتاز احمد نے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سمندری فیصل سلطان، پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج سمندری جناب پروفیسر ڈاکٹر امتیاز حسین، سیاسی رہنما میاں فہیم اختر، شہر سمندری کی متعدد سماجی تنظیموں کے سربراہان اور المجاہد فورس کے مرکزی عہدیداران نے شرکت کی۔ چئیرمین المجاہد ویلفئیر آرگنائزیشن سمندری میاں ممتاز علی نے تشریف لانے والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ یہ پلانٹ المجاہد فورس کے سرپرست اعلیٰ رانا سہیل کی جانب سے وقف کیا گیا ھے۔ حاضرین نے رانا محمد سہیل کے جذبے کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔