Naveed
جمعرات , 02 جولائی 2020ء
(183) لوگوں نے پڑھا
9 مئی 2020سمندری، تحصیل میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقہ معززین اور نوجوانوں کی اچھی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر بات کرتے ہوئے ایک رہنما نے کہا کہ ہمیں اپنے بڑوں کا اپنے سینیئرز کا ادب اور ہمیشہ احترام کرنا چاہیے اور جو ادب سے محروم ہے حقیقتاً ایسا شخص ہر نعمت سے محروم ہے۔ شاید اسی لیے کسی دانش ور نے کہا تھا کہ: ’’ با ادب با نصیب اور بے ادب بے نصیب‘‘ غرض یہ کہ ادب ہی ایک ایسی صفت ہے جو انسان کو ممتاز بناتی ہے۔ جس طرح ریت کے ذروں میں موتی اپنی چمک اور اہمیت نہیں کھوتا اسی طرح مؤدب شخص انسانوں کے جم غفیر میں اپنی شناخت کو قائم و دائم رکھتا ہے۔ اس موقع پر یوتھ کیئر ٹیم ممبرز کا اپنے سینئرز کو شاندار خراج تحسین پیش کیا گیاانہیں انعامات سے بھی نوازا۔