ہفتہ , 15 مارچ 2025 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ سمندری میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

فخر فیصل آباد سمندری کا نوجوان فٹبال کھلاڑی

فخر فیصل آباد سمندری کا نوجوان فٹبال کھلاڑی
Naveed منگل , 06 اپریل 2021ء (506) لوگوں نے پڑھا
چک نمبر 447 گ ب سے تعلق رکھنے والے سمندری کے نوجوان فٹ بال کھلاڑی سفیان آصف کو کون نہیں جانتا، سفیان آصف نے 2007 میں اپنا فٹ بال کیریئر کا آغاز کیا جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور یکے بعد دیگرے پاکستان کی جانب سے انڈر 16 اور دیگر کیٹیگریز میں بیرون ممالک مقابلوں میں حصہ لیا، ممالک میں سری لنکا، بحرین، قطر، فلپائن، لبنان، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، ملائیشیا اور بھارت شامل ہیں یہ سب ٹور قومی فٹبال ٹیم کی جانب سے تھے سفیان کا شمار ملک کے نامور کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ بلاشبہ سفیان آصف فیصل آباد خصوصاً سمندری کے فخر کی سی حیثیت رکھتے ہیں۔ سفیان اپنے منفرد کھیل کی بدولت جانے جاتے ہیں اس وقت سفیان آصف پاکستان میں ایئر فورس کی ٹیم کی طرف سے ملکی مقابلوں میں کھیلتے ہیں۔ 
  • فٹبال
  • پاکستان فضائیہ
  • کھلاڑی
  • فخر
  • کھیل

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now