Naveed
جمعرات , 21 جنوری 2021ء
(779) لوگوں نے پڑھا
دوستوں کی محفل کا انعقاد ہوا، تفصیلات کے مطابق سیاسی و سماجی شخصیت ارشد برولہ چک نمبر 447 گ ب والے کی جانب سے اپنے احباب کو مدعو کیا گیا جہاں سیاسی بیٹھک کے ہونے کے ساتھ پرتکلف کھانے بھی پیش کیے گئے۔ مہمان پرتکلف کھانوں سے خوب محظوظ ہوئے۔ مہمانوں میں چوہدری سہیل ندیم چندیل امیدوار چیرمین نیبر ہڈ کونسل یوسی 112 چک 447 گ ب، چوہدری قیصر محمد کسانہ، امیدوار چیرمین نیبر ہڈ کونسل یوسی 112 چک نمبر 448 گ ب، چوہدری سلیم کسانہ، میاں معاذ نمبر دار، جاوید جٹ، اسلام گجر، وحیدجبار، ماجد ندیم، رفیق برولا، عمیر الیاس، راناعرفان و دیگر موجود تھے۔ مہمانوں نے گپ کے ساتھ علاقے کے سیاسی و سماجی مسائل پر گفتگو کی اور مسائل کے حل کے عزم کا اعادہ کیا۔