Naveed
منگل , 16 فروری 2021ء
(638) لوگوں نے پڑھا
گزشتہ دنوں ہاؤسنگ کالونی نمبر 2 میں پروفیسر اجمل کے گھر ڈکیتی کی واردات رونما ہوئی تھی ملزمان بھاری رقم اور لاکھوں مالیت کے زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے تھے پولیس کی تحقیقات ڈکیتی کے حوالے سے جاری تھیں گزشتہ روز پولیس نے اطلاع پر چھاپہ مار کے ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی اسی اثناء میں ملزمان کی جانب سے فائرنگ کردی گئی جواباً پولیس کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ باقی ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس فرار ہونے والے ملزمان کو تلاش کررہی ہے۔