جمعہ , 13 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ سمندری میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی، ایک شخص سارے شہر کو ویران کرگیا

بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی، ایک شخص سارے شہر کو ویران کرگیا
Naveed ہفتہ , 23 جنوری 2021ء (1019) لوگوں نے پڑھا
گزشتہ دنوں پولیس کی فائرنگ سے نواحی گاؤں 475 گیڈرپنڈی کے سردار وقاص گجر کے جاں بحق ہونے پر پورا سمندری غم سے نڈھال ہے۔ لوگ ان کو یاد کرتے ہوئے تبصرے کررہے ہیں کہ پولیس نے ناحق سردار وقاص کا قتل کیا ان کو کئے کی سزا ملنی چاہیے لوگوں کا کہنا تھا کہ حکومت کو ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے قوانین وضع کرنے ہوں گے بصورت دیگر ملک بھر میں کہں نا کہیں اس طرح کے واقعات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ عرصے میں اسلام آباد میں بھی ایک نوجوان پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے قتل کردیا گیا تھا۔ لوگ اپنے سوشل میڈیا اکانٹس پر وقاص گجر کی مختلف تقریبات کی یادگار تصاویر شیئر کرکے ان کو یاد کررہے ہیں۔ لوگوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپیل کی ہے کہ مرحوم وقاص کے قاتلوں کو سزا اور مجموعی طور ملک بھر میں پولیس اہلکاروں کو ان کی حدود میں رکھنے کے قوانین بنائے جائیں کہ کوئی بھی پولیس اہلکار کسی غیر مسلح اور نہتے شہری کو فائرنگ سے قتل کرکے اس کے بچوں کو یتیم کرنے کی جرأت نا کرسکے۔         
  • چک نمبر 475 گ ب
  • جُرم و سزا
  • بچے اور کنبے
  • علاقائی مسائل
  • سیاست

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now