Naveed
جمعرات , 21 جنوری 2021ء
(628) لوگوں نے پڑھا
اسسٹنٹ کمشنر سمندری فیصل سلطان کا تجاوزات کے خلاف آپریشن گزشتہ روز بھی جاری رہا اس سلسلے میں انہوں نے گزشتہ روز منڈی بازار، انار کلی بازار اور دیگر علاقوں میں ناجائز تجاوزات ختم کروائیں، تجاوزات ختم ہونے سے راہگیروں اور عوام کو بے حد فائدہ پہنچا۔ واضح رہے کہ یہ آپریشن گزشتہ 20 روز سے جاری ہے اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ جن علاقوں میں آپریشن کرکے تجاوزات ختم کروائیں گئیں ہیں وہاں مستقل بنیادوں پر چیک اینڈ بیلنس رکھا جائے گا اور ہرگز کسی کو دوبارہ تجاوزات نہیں بنانے دی جائیں گی۔ عوام نے اسسٹنٹ کمشنر کے اقدام کی تعریف کی اور خوشی کا اظہار کیا۔