Naveed
بدھ , 20 جنوری 2021ء
(496) لوگوں نے پڑھا
سمندری میں اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے بنیادی انفراسٹرکچر کو لے کر ایک کے بعد ایک اہم قدم اُٹھایا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کے پہلے قدم میں سمندری میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا ساتھ ساتھ بے جا رکشوں کی بھرمار کو بازاروں اور مصروف راستوں سے ہٹایا گیا دوسرے مرحلے میں اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے شہر بھر میں صفائی مہم کے آغاز کردیا گیا ان کا کہنا تھا صفائی مہم میں تمام گلی کوچوں کی صفائی کی جائیگی اور اس سلسلے کو تواتر سے جاری رکھا جائیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ناجائز تجاوزات کو ہٹانے کے بعد بھی بازاروں اور دوسری جگہوں کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کی جاتی ہے تاکہ دوبارہ کوئی تجاوز نا قائم کردی جائے۔ صفائی مہم کا آغاز ااسسٹنٹ کمشنر نے خود 137 روڈ لیڈی پارک کے سامنے سے کچرا اُٹھواکر کیا انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنا کچرا کوڑے دانوں میں پھینکیں۔