ہفتہ , 14 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ سمندری میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

سمندری سے بم برآمد ہونے کے واقعے کی خبر جھوٹی نکلی

سمندری سے بم برآمد ہونے کے واقعے کی خبر جھوٹی نکلی
Naveed پیر , 22 جون 2020ء (358) لوگوں نے پڑھا
سمندری۔ (15 مئی 2019ء ) فیصل آباد کی تحصیل سمندری کے علاقے انار کلی بازار میں بم برآمد ہونے کے واقعے کا ڈراپ سین ہو گیا۔ برآمد ہونے والے پیکٹ سے بارودی مواد برآمد نہیں ہوا.میڈیا رپورٹس کے مطابق برآمد ہونے والا بم جعلی نکلا۔ ذرائع کے مطابق علاقہ میں خوف و ہراس پھیلانے کے لیے پرفیوم کی ڈبے کو بم کی شکل دی گئی۔تخریب کاروں نے پرفیوم کے ڈبے کو بم کی شکل دینے کے لیے ڈبے پر تاریں، سیل بیٹری اور ٹائم ڈیوائس بھی لگائی۔ سی پی او فیصل آباد اظہر اکرم اور ڈپٹی کمشنر سیف اللہ ڈوگر بھی موقع پر پہنچے۔ پولیس کے مطابق 2 ملزمان گرفتار ہیں جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔خیال رہے اس سے قبل رپورٹ سامنے آئی تھی کہ فیصل آباد کے تحصیل سمندری میں المیکسی سنٹر سے بم برآمد ہوا ہے. میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ سمندری میں شاپنگ سنٹر سے ملنے والا بم ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے جبکہ پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ دو مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ بم برآمد ہونے کے بعد پولیس نے بازار کو بند کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ 
  • بچے اور کنبے
  • صحت

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now