Naveed
جمعرات , 28 جنوری 2021ء
(672) لوگوں نے پڑھا
سمندری تحصیل بھر کی آبادی کم و بیش سات لاکھ کے قریب ہے جبکہ شہر بھر کے لئے موجود سول ہسپتال میں مریضوں کے لئے بیڈز کی تعداد صرف 60 ہے جو کہ ناقابل فہم ہے۔ انتظامیہ معاملے کے حوالے سے کسی حد تک فکرمند ہے یہی وجہ ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے سول ہسپتال کی نئی بلڈنگ کی تعمیر بھی عمل میں آئی لیکن ابھی تک وہ بلڈنگ فعال ہوکر لوگوں کے لئے مددگار ثابت نہیں ہوسکی۔ اسسٹنٹ کمشنر کا معاملے کے حوالے سے کہنا تھا کہ فنڈز کی قلت ہے جوکہ پنجاب حکومت کی طرف سے جاری ہونے ہیں۔ اسد عباس جاوید، وسیم مونن گجر اور دیگر سماجی شخصیات کے ساتھ ساتھ عوام نے بھی حکومت و انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ جلد سے جلد سول ہسپتال سمندری کی نئی بلڈنگ کو فعال کرکے گنجائش کے مطابق 60 بیڈز لگوائے جائیں تاکہ سمندری کی عوام کو صحت کے شعبے میں سہولت میسر آسکے اور ان کی مشکلات کم ہوں۔