جمعہ , 13 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ سمندری میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

20 ویں صدی کے بزرگوں سے سیکھنے کی ضرورت

20 ویں صدی کے بزرگوں سے سیکھنے کی ضرورت
جمعرات , 03 دسمبر 2020ء (671) لوگوں نے پڑھا
زیر نظر تصویر میں سمندری کے دو بزرگ نمایاں ہیں۔ جو کہ ایک کھیت کے پاس ے گزر رہے ہیں۔ ان کے تجربے سے ہم بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ نئی صدی کی پہلی پیڑی جوان ہو چکی ہے اور پچھلی صدی کے آخری لوگ جانے کی تیاری کر رہے ہیں. تقریباً اپنی نسل کے یہ آخری لوگ ہیں۔ ان کی سوچ، ان کے خدشات، ان کا مخصوص لباس جلد ناپید ہو جائے گا۔ ان سے گزشتہ صدی کے سارے راز جان لو۔ خوشیاں کیسے منائی جاتی ہیں، غموں میں شریک کیسے ہوا جاتا ہے ان سے سیکھو۔ اُن لوگوں کے دکھ درد، جن کو آپ جانتے بھی نہ ہوں کیونکر شریک ہوا جائے یہ نسل بہت اچھے سے جانتی ہے. نئی نسل صرف اس چیز کو ترک کرنے کا نقصان ہی گِن لے تو بہت ہے۔ ہم لاکھ دعوے کریں مگر صحیح معنوں میں یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے دو جنریشنز کا فاصلہ ماپا ہے۔ صرف یہ وہ لوگ ہیں جو آپ کو خالص اور ملاوٹ شدہ کسی بھی شئے کا فرق بتا سکتے ہیں چاہے وہ رشتے ہوں، پرانا دور ہو یا نئے دور کی پھیلی ٹیکنالوجی کا ذائقہ ۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے بلیک اینڈ وائٹ آنکھوں سے رنگین دنیا دیکھی۔ ہم آس پاس دیکھیں تو یہ کسی کم ہوتی نسل کے پرندوں کی طرح ہم میں سے رخصت ہوئے جاتے ہیں یہ جا رہے ہیں۔
  • تعلیم

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?
Arslan Haider 95 years ago
میں نے یہ تحریر دو سال پہلے لکھی تھی. فیسبک پہ پہلے تو نام مٹا پھر نئے ناموں سے چھپنے لگی حتیٰ کہ حسینہ معین کے نام سے منسوب ہوگئی. سوچا گوگل پہ دیکھوں تو یہاں ملی.

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now