Naveed
منگل , 05 جنوری 2021ء
(682) لوگوں نے پڑھا
معروف کبڈی کھلاڑی نفیس گجر دن بدن روبہ صحت ہونے لگے اس حوالے سے انہوں نے اپنے فیس بک پیج پر اپنی ایک وڈیو شیئر کی جس میں انہیں کبڈی گراؤنڈ میں دورتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ان کے مداح ان کی بتدریج صحت مند ہونے کی جانب گامزن ہونے سے کافی پرامید اور خوش نظر آتے ہیں۔ نفیس گجر پاکستان کبڈی کے اہم کھلاڑی اور سمندری سے تعلق رکھتے ہیں۔ اپنے کھیل سے سمندری کو دنیا میں پہچان دلانے میں اہم کردار رکھتے ہیں۔ وہ جب گراؤنڈ میں اپنے مضبوط جپھوں سے مخالف ٹیم کے کھلاڑی کو دبوچتے ہیں تو تماشائی اس منظر سے خوب محظوظ ہوتے ہیں۔ لوگوں انکی مکمل صحت کے لئے دعاگو ہیں تاکہ وہ جلد سے جلد صحتیاب ہوکر گراؤنڈ میں تماشائیوں کو اپنے کھیل سے بھرپور تفریح فراہم کریں۔ انکی گراؤنڈ کی تازہ ترین مکمل وڈیو دیکھنے کے لئے اس یو آر ایل کو کاپی کریں،https://facebook.com/nafeesgujr/videos/1092021957912325