بدھ , 09 ستمبر 2020ء
(205) لوگوں نے پڑھا
تحصیل سمندری تھانہ مرید والا کے نواحی علاقہ چک نمبر 198 گ ب میں چوری کی وارداتوں کا سیزن شروع ہوچکا ہے آٸے روز ایک واٸٹ کلر کی کرولا کار اور ایک موٹر ساٸیکل میں سوار مشکوک افراد جو کہ علاقہ چک نمبر 198 میں رات 12 بجے سے لیکر رات 4 بجے تک علاقے میں اپنا نشانہ بنانے کیلٸے ادھر اودھر گھومتے رہتے ہیں جب کوئی ان کا نشانہ بن جاتا ہے تو فوری کار میں ڈال کرفرار ہوجاتے ہیں پہلے بھی اس طرح کے متعدد واقعات رونما ہوچکے ہیں کار کا نمبر یا اترا ہوا ہوتا ہے اکثر۔ یہ علاقہ تھانہ مرید والا سے صرف 2 کلو میٹر کے فاصلہ پر ہے ۔ علاقہ مکینوں کا اعلی حکام سے مطالبہ ہے کہ پولیس کا گشت روزانہ کی بنیاد پر کروایا جاٸے تاکہ ہماری جو روبروز کی بے چینی اور پریشانی ختم ہوسکے