Naveed
منگل , 20 اپریل 2021ء
(343) لوگوں نے پڑھا
گزشتہ روز سمندری مرکزی انجمن تاجران کی جانب سے مکمل ہڑتال کا اعلان کے بعد تمام بازاروں کی مارکیٹس بند رہیں مرکزی انجمن تاجران کے صدر شبیر احمد مہالمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرانس کی جانب سے گستاخانہ خاکے شائع کرنے پر سمندری مرکزی انجمن تاجران کی جانب سے مکمل ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے ناموس رسالت پر ہم اپنی جان دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے ناموس رسالت پر ہڑتال کی کال دی گئی کسی سیاسی و مذہبی جماعت سے تعلق نہیں اس موقع پر منڈی بازار، نہر بازار، چکی بازار، کچہری بازار، قاسم بازار، انارکلی بازار، کشمیری بازار سمیت تمام مارکیٹیں بند رہیں۔