Naveed
منگل , 04 اگست 2020ء
(237) لوگوں نے پڑھا
صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ نارکوٹیکس کنٹرول حافظ ممتاز احمد نے سمندری میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا ۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی سرسبز اور صاف پاکستان مہم کے دوررس نتائج بر آمد ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ماحول کو بہتر کرنے کے لیے ہم سب کو اپنی ذمہ داری پوری کرنی ہوگی ۔ حافظ ممتاز احمد کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی عوامی مسائل سے غافل نہیں ۔ چھوٹے بڑے شہروں اور گاوٗں کے مسائل حل کیے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان کو اس بات کا پوری طرح احساس ہے کہ مافیا عوام کی زندگی کو مشکل کرنے کے لیے مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کر رہی ہے لیکن حکومت عوام دشمن عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لائے گی ۔