ہفتہ , 14 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ سمندری میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

تحصیل سمندری کے نواحی علاقہ میں ٹڈی دل کا حملہ، الرٹ جاری

تحصیل سمندری کے نواحی علاقہ میں ٹڈی دل کا حملہ، الرٹ جاری
Naveed بدھ , 17 جون 2020ء (200) لوگوں نے پڑھا
 فیصل آباد، ٹڈی دل مکڑی کے ممکنہ حملہ کے پیش نظر ضلع فیصل آباد میں بھی ہائی الرٹ جاری کردیا گیا جبکہ ٹڈی دل مکڑی تحصیل سمندری کے نواحی علاقہ میں داخل ہوگئیں، ٹڈی دل مکڑی کے ممکنہ حملہ کے پیش نظر ضلع فیصل آباد میں بھی کسی قسم کی ناگہانی صورت حال سے نبٹنے کیلئے ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے آن لائن کے مطابق ضلع ساہیوال کے بعد ٹڈی دل مکڑی فیصل آباد کی تحصیل سمندری کے نواحی علاقوں میں داخل ہوگئیں جس کی اطلاع ملنے پر محکمہ زراعت فیصل آباد کی انتظامیہ حرکت میں آگئی اس سلسلہ میں ڈائریکٹر زراعت (توسیع) فیصل آباد ڈویژن چوہدری عبدالحمید کا کہنا تھا کہ اس وقت مکڑی کا حملہ بڑے پیمانے پر ضلع ساہیوال میں رپورٹ ہوا ہے لیکن ابھی تک اس کی نقل وحرکت ضلع فیصل آباد میں اتنی زیادہ نہیں دیکھی گئی ہے لیکن آنے والوں دنوں میں ضلع فیصل آباد کا بھی ٹڈی دل مکڑی کی زد میں آنے کے خدشہ کے پیش نظر آس سے نبرد آزما ہونے کے لیے ممکنہ ضروری اقدامات کرلئے گئے ہیں اور مانیٹرنگ ٹیمیں سمندری، تاندالیانوالہ اور جڑانوالہ میں تعینات کردی گئیں ہیں جو کہ حملہ کی صورت فوری محکمہ زراعت اور حکومت پنجاب کو رپورٹ کریں گی جبکہ اس کے ساتھ ساتھ کاشتکاروں کو ٹڈی دل کے حملہ کو کنٹرول کرنے کے بارے میں ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔تحصیل اور ضلع کی سطح پر کنٹرول روم قائم کردئیے گئے ہیں تاکہ کاشتکار حملہ کی صورت میں باآسانی رابطہ کرسکیں ۔ کنٹرول روم نمبر یہ ہے  9200754-041- ساتھ میں ہدایات بھی جاری کردی ہیں جن میں ٹڈی دل کا اڑتا ہوا جھنڈ نظر آنے کی صورت میں کاشتکارڈرم بجا کر یا پٹاخے وغیرہ چلا کر اس کو فصلات پر بیٹھنے سے رو کیں اور ٹڈی دل کو بذریعہ کیمیائی ادویات کلوروپائرفاس، لمبڈا سائی ہیلوتھرین ، ڈیلٹا میتھرین یا بائی فینھرین 5 فیصد محلول سپرے کرکے کنٹرول کریں شامل ہیں۔
  • کاروبار

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now