Naveed
منگل , 05 جنوری 2021ء
(391) لوگوں نے پڑھا
سمندری غلہ منڈی میں رات گئے ٹھٹھرتے مزدوروں کو تو سردی سے خدائے بزرگ و برتر کے علاوہ کوئی نہیں بچا سکتا مگر وہاں لائٹس کا انتظام تو انسانی ہاتھوں میں ہے جوکہ حکام کی توجہ کا طالب ہے۔ لوگ غلہ منڈی میں اپنی تئیں کسی طریقے سے لائٹس کا انتظام کرنے کی کوشش تو کرتے ہیں لیکن وہ ناکافی ہوتی ہیں۔ لوگوں نے چیئرمین مارکیٹ کمیٹی اور حکام سے درخواست کی ہے کہ مذکورہ مسئلے کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات دیئے جائیں تاکہ عوام کے لئے اجناس کی طلب پوری کرکے فراہم کرنے والوں کو سہولت حاصل ہو۔