Naveed
جمعرات , 17 جون 2021ء
(470) لوگوں نے پڑھا
تعلیم سے ہی آتے ہیں اندھیروں میں اجالے، چک نمبر 471 گ ب کے اسکول میں بچوں میں تعلیمی تحائف تقسیم کئے گئے جن میں اسکول بیگز اور یونیفارم شامل تھے، جس سے بچوں کے چہروں پر رونقیں آگئیں۔ بچوں میں تحائف تقسیم کرنے کے نیک کام کی کاوش سماجی بہبود کی تنظیم انصاف ویلفئر سمندری نے کی۔ اس موقع پرتنظیم کے تمام ذمہ داران موجود تھے جن کا اس موقع پر یہی کہنا تھا کہ تنظیم کا مقصد سمندری بھر میں فلاحی کاموں میں حصہ لینا اور خصوصاً تعلیمی میدان میں خدمت کرنا ہے اور بچوں کے روشن مستقبل کے لئے حتی الامکان کوششیں کرنا ہے تاکہ وہ مستقبل میں اپنا روشن مستقبل بنانےکے ساتھ ساتھ ملک و قوم کا بھی قیمتی اثاثہ ثابت ہوں۔