جمعہ , 13 نومبر 2020ء
(257) لوگوں نے پڑھا
سمندری تھانہ سٹی کے علاقہ 15 آفس کے سامنے خاتون سے گن پوائنٹ پر نقدی اور طلائی زیورات چھیننے والے موٹر سائیکل سوار کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آئی ہے۔ منڈی بازار کے سامنے سے موٹر سائیکل بھی چوری ہو گئی سمندری میں روز بروز بڑھتی ہوئی وارداتوں کے اس سلسلہ سے تاجران اور شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ پولیس ان بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرے تا کہ شہری سکھ کا سانس لے سکیں۔