Naveed
بدھ , 23 جون 2021ء
(419) لوگوں نے پڑھا
سمندری میں ایک مالیاتی ادارے کی جانب سے لوگوں کے لئے بلاسود قرضوں کی اسکیم متعارف کروائی گئی۔ اسکیم کا مقصد عوام کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ سمندری میں ایک مسجد کے اندر منعقدہ تقریب میں چوہدری احسان ضیاء و دیگر کے ساتھ ساتھ عوام کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اسکیم کے تحت لوگوں میں قرضے تقسیم کئے گئے۔ یہ اسکیم مالیاتی ادارے اخوت مائیکرو فنانس کی جانب سے متعارف کروائی گئی۔ مالیاتی گروپ موجودہ اسکیم کے علاوہ بھی لوگوں کی خدمت کے کاموں میں مصروف رہتا ہے۔ اسکیم کے تحت 250 گھرانوں میں بلاسود قرضے فراہم کئے جائیں گے جس سے خاندانوں کو سہولت حاصل ہوگی۔