Naveed
بدھ , 16 جون 2021ء
(563) لوگوں نے پڑھا
لاری اڈہ سمندری میں فلٹر پلانٹ کی تنصیب کا کام مکمل ہوگیا۔ تنصیب سماجی بہبود کے ادارے راہ انسانیت کی جانب سے سرانجام دیا گیا۔ فی سبیل اللہ قائم کئے جانے والے فلٹر پلانٹ کو انتہائی خوبصورت ٹائیلوں سے سجایا گیا۔ راہ انسانیت کے منتظمین کے مطابق پلانٹ نے کام شروع کردیا ہے۔ لوگوں کی جانب سے ادارے کے اس نیک کام پر انہیں مبارکباد دی گئی واضح رہے کہ ادارے کو کئی علاقوں میں سماجی بھلائی کے نیک کاموں کی بدولت جانا جاتا ہے۔