Naveed
پیر , 17 اگست 2020ء
(452) لوگوں نے پڑھا
تحریک لبیک پاکستان تحصیل سمندرى کے زیر اہتمام گوجره موڑ تا لارى اڈا سمندرى نظریہ پاکستان مارچ کیا گیا۔ جس میں زندگی کے ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ مارچ میں شامل افراد پاکستان زندہ باد کےنعرے لگاتے رہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر بھی پاکستان کا حصہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جتنا بھی ظلم کرلے کشمیریوں کو ان کی حق خود ارادیت سے سے روک نہیں سکتا۔