جمعہ , 13 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ سمندری میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

ڈاکٹر رانا فقیر حسین سمندری کی اعلی تعلیم یافتہ شخصیت

ڈاکٹر رانا فقیر حسین سمندری کی اعلی تعلیم یافتہ شخصیت
Naveed جمعرات , 14 جنوری 2021ء (610) لوگوں نے پڑھا
تحریر: رانا عمر خان، گاؤں کی پرسنلیٹیز میں آج آپ کا تعارف کرواتے ہیں گریڈ 22 سے ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر رانا فقیر حسین خاں صاحب کا ، جو چکنمبر 138 گ ب بڑا رسیانہ سمندری میں یکم اپریل 1950 کو  پیدا ھوئے،  آپ کے والد محترم کا نام رانا طفیل محمد خاں ھے جو پنڈ ککوں ضلع ہوشیارپور پنجاب انڈیا سے ہجرت کرکے رسیانہ سمندری پاکستان تشریف لائے ابتدائی تعلیم کے لیے گاؤں کے پرائمری سکول میں داخل ھوئے، ٹاٹوں پر بیٹھ کر پڑھتے، تب بجلی ،پانی بھی نہیں تھا، اس زمانے میں پڑھنا بہت مشکل تھا، لیکن آپ  شروع سے ہی پڑھنے پڑھانے کا جزبہ و جنون رکھتے تھے، یہی وجہ ہے کہ بعد آپ محنتی طالب علم ہونے کے ساتھ ساتھ نہایت ملنسار پیار محبت باٹنے والے ایک اچھے استاد، ماہر انگریزی دان ثابت ہوئے۔    پرائمری سکول میں پانچویں جماعت کا امتحان ھوا تو سکالرشپ کے لیے سمندری کے ہر سکول سے دو بچوں کو سکالرشپ دینے کا اعلان ھوا تو گاؤں میں پہلے ان دو خوش قسمت  طالب علموں میں سے آپ بھی تھے جن کو سکالرشپ دیا گیا۔ آپ نے دن رات محنت کی اور پھر چھٹی جماعت میں سینٹ تھامس ہائی سکول خوشپور میں داخل ھوئے، اس سکول کے انگریز ٹیچر سر سیزر آپ سے بہت متاثر ہوئے، کیونکہ آپ انگریزی کو بہت پسند کرتے تھے، میڑک کے انگلش کے پیپر میں آپ نے 150/149 نمبر لے کر تھامس ہائی سکول خوشپور میں ریکارڈ بنایا اور بردار سیزر نے آپ کو سرٹیفیکیٹ سے نوازا، تھامس ھائی سکول خوشپور میں آپ چھٹی سے دسویں جماعت تک اول آتے رہے اور بورڈ سے سکالرشپ صاصل کرتے رہے، اس کے بعد آپ نے گورنمنٹ کالج فیصل آباد میں میرٹ پر ایف ایس سی ( پری میڈیکل ) میں داخلہ لیا، ایف ایس سی میں اول آئے اور سکالرشپ حاصل کیا، پھر آپ نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈی وی ایم میں داخلہ لیا، یہاں سے بھی آپ نے اول پوزیشن حاصل کی۔ اور سکالرشپ حاصل کی،1973 میں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے آپ کو لیکچرشپ کی آفر کی اور آپ پہلے لیکچرار میرٹ پر بھرتی ھوئے، اس کے بعد آپ نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سے ہی ایم فل فزیالوجی میں کیا اور  کے لیے بیرون ملک برطانیہ چلے گے، آپ بہت ساری کانفرنس میں بھی شرکت کے لیے بیرون ملک گئے، آپ نے 35 سال زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں بچوں کو تعلیم سے آراستہ کیا، ہزاروں بچوں، بچیوں کو پڑھایا، اور ایک اچھا انسان بنایا۔ گریڈ 17 میں لیکچرار بھرتی ہوئے اور گریڈ 22 میں سے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سے ریٹائرڈ ہوئے، اس دوران آپ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں بہت سارے عہدوں پر فائز رہیے اور ابھی بھی آپ 1. بورڈ آف سٹڈیز زرعی یونیورسٹی فیصل آباد 2۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے سینٹ کے ممبر گورنر پنجاب نے آپ کو زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے سینٹ کا ممبر نامزد کیا۔ 3. جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے سلیکشن بورڈ کے ممبر 4. پنجاب یونیورسٹی کے سلیکشن بورڈ کے ممبر کے عہدے پر بھی فائز ھیں۔اس کے بعد آپ نے میڈیکل کالج فیصل آباد میں 10 سال پڑھایا ,  ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ فارماکالوجی  رہے اور پھر آپ ڈین آف فارماسیوٹیکل رہے مختصراً  کہ آپ نے اپنی زندگی کے 45 سال بچوں کو تعلیم سے آراستہ کیا،پروفیسر ڈاکٹر رانا فقیر حسین خاں صاحب آپ ہمارے گاؤں کا فخر ہیں آپ نے یونیورسٹی میں گاؤں کے طالب علموں کا خاص خیال رکھا، اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ خوش و خرم رکھے اور صحت وتندرستی عطا فرمائے آمین ثم آمین۔
  • چک نمبر 138 گ ب رسیانہ کلاں
  • شخصیت
  • آرٹس اور تفریح
  • تعلیم

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now