Naveed
پیر , 04 جنوری 2021ء
(472) لوگوں نے پڑھا
چک 479 گ ب میں گاؤں کے لوگوں نے شاندار کام کرتے ہوئے اپنے علاقائی مسائل کے حوالے سے صفائی ستھرائی و دیگر کام سرانجام دیئے جن کی لوگوں کی بہبود سے براہ راست تعلق ہے۔ بزرگوں و نوجوانوں نے جو اہم کام سرانجام دیئے ان میں خاص طور پر ضرورت والی جگہوں پر اسٹریٹس لائٹس لگوانا، قبرستان کی صفائی، اور سیوریج کی نالیوں کی صفائی شامل ہے۔ بلاشبہ اجتماعیت میں کامیابی ہے۔ رضاکاروں نے ساتھ مل کر کھانا کھایا اور اس موقع سے خوب محظوظ بھی ہوئے۔ چک کی عوام نے صفائی و دیگر کاموں میں حصہ لینے والے رضاکاروں کی تعریف کی ہے اور انہیں اپنے گاؤں کا فخر کہا ہے۔