پیر , 22 جون 2020ء
(584) لوگوں نے پڑھا
سمندری، (10 جنوری2017ء) گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین سمندری نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے شعبہ سپورٹس کے زیر اہتمام منعقدہ انٹر کالجیئٹ وومن ہینڈ بال چیمپئن شپ 2016-17جیت لی۔ چیمپئن شپ میں شہر کی چھ بہترین ٹیموں نے حصہ لیا، فائنل میچ گورنمنٹ اسلامیہ کالج برائے خواتین عیدگاہ روڈ فیصل آباد اور گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین سمندری کی ٹیموں کے مابین کھیلاگیا اورفاتح ٹیم کا انعام گورنمنٹ کالج برائے خواتین سمندری کے حصہ میں آیا۔ گورنمنٹ کالج برائے خواتین ڈی ٹائپ فیصل آباد کی ٹیم تیسر ے نمبر پر رہی، جیتنے والی ٹیم کونقد چھ ہزار روپے 6000/-، رنر اپ ٹیم کو/- 3600 روپے اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو نقد 2400/- روپے دیئے گئے، چیئرمین سپورٹس و ڈین فیکلٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر ناصر امین نے پلیئرز میں انعامات تقسیم کئے جبکہ ان کی معاونت کیلئے ڈائریکٹر سپورٹس محمد رفیق واہلہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اشفاق علی، نبیلہ کوثر کے علاوہ دیگر فیکلٹی ممبران اور طلبہ وطالبات کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔