اتوار , 29 نومبر 2020ء
(226) لوگوں نے پڑھا
نارکوٹکس کنٹرول کمیٹی ڈسٹرکٹ فیصل آباد کا دوسرا اجلاس مرید والا میں چوہدری رمضان چئیرمین نارکوٹکس کنٹرول کمیٹی پنجاب کے فارم ہاوس پر منعقد ہوا۔ جس کی صدارت چوہدری رمضان نے کی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر جمیل رندھاوا، ۔ڈپٹی کوارڈینیٹرز ابوبکر جواد،سمندری سے سید اکمل حسین شیرازی، ممبران میاں آصف جاوید، تاندلیانوالا سے عدنان احمد طوراور جڑانوالہ سے عمر فاروق نے شرکت کی۔ اجلاس میں سرکاری محکمہ جات کے ساتھ ملکر منشیات جیسی لعنت سے پورے ضلع کو پاک کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ضلعی اور تحصیل کی سطح پر انسداد منشیات کے خلاف کانفرنسز اور سیمینار منعقد کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔ فیصل آباد سے شہزاد سردار، میاں افتخار حسین جلوی اورارم رضوان ڈارودیگر نے شرکت کی۔