Naveed
منگل , 06 اپریل 2021ء
(581) لوگوں نے پڑھا
دنیا میں فرشتہ صفت لوگوں کی کمی نہیں. فیصل آباد سمندری روڈ العزیز ہوٹل کی پشت پر چھوٹی چھوٹی کچھ فیکٹریاں ہیں انہی کے درمیان ایک گلی میں جاوید ٹی اسٹال نامی ایک دکان ہے جہاں اکثر فیکڑیوں کے مزدور ہی آکر چائے پی کر اور بسکٹ وغیرہ کھاکر اپنی تھکن اتارنے کی کوشش کرتے ہیں یہ تو ہوگئی عام بات خاص بات یہ ہے کہ اسی ٹی اسٹال پر یہ بورڈ بھی چسپاں ہے جو آپ تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ جس کے پاس پیسے نہیں وہ اللہ کے کھاتے میں مفت کھا سکتا ہے۔ محمد وقاص، ایک سوشل میڈیا صارف نے اپنی یہ کہانی شیئر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ مانا کہ ہمارے سماج میں انسان دوست لوگوں کی کمی ہے مگر جب کبھی میں ایسے شاندار لوگوں کو دیکھتا ہوں تو میرا انسانیت پر ایمان مزید بڑھ جاتا ہے۔ اور یہی وہ ڈور ہے جس کی وجہ سے میرا اس سماج سے رشتہ کبھی نہیں ٹوٹ سکتا۔