Naveed
پیر , 25 جنوری 2021ء
(546) لوگوں نے پڑھا
اسسٹنٹ کمشنر سمندری سے انجمن تاجران کے وفد نے ملاقات کی۔ صدر شبیر مہامی کی قیادت میں وفد نے اسسٹنٹ کمشنر سے بازاروں کے حوالے سے تازہ پیش آنے والی شکایات سے آگاہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے تمام مچھلی والی ریڑھی ڈاک خانہ بازار سے بڑی نہر پر منتقل کرنے کی بات کی ساتھ ساتھ بازاروں سے ریڑھیوں کو پریس کلب کے ساتھ والی جگہ پر منتقل کرنے کا کہا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے تاجران کے وفد سے بات کرتے ہوئے کہا تمام دوکاندار اپنی دوکان کے شٹر کا ایک کلرکریں جس سے نہ صرف ترتیب کاری پیدا ہوگی بلکہ بازاروں کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا، دوکانوں کے آگے سے تھڑا ختم کریں، شیٹر کے باہر کسی بھی قسم کا سامان یا کاونٹر نہ رکھیں، کاونٹر کے آگے دوکان کے اندر تین فٹ کی جالی لگائیں۔ دکانداروں نے اسسٹنٹ کمشنر کے عزم کو سراہا اور اپنا بھرپور تعاون دینے کی یقین دہانی کروائی۔