جمعرات , 18 جون 2020ء
(181) لوگوں نے پڑھا
پنجاب کے صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حافظ ممتازاحمد کا کہنا ہے کہ ٹیکس فری عوام دوست بجٹ کے باوجود سمندری میں نو بڑے نئے منصوبوں کے لیے خطیر رقم جاری کردی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ شہر خاموشاں کی تعمیر، بوائز کالج کی توسیع، سڑکوں کی تعمیر و مرمت سمیت نو بڑے منصوبے نئے مالی سال میں مکمل کیے جائیں گے جن کی تکمیل سے عوام کا معیار زندگی بلند ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت محدود وسائل کے باوجود عوامی فلاح کے منصوبوں کو جاری رکھنا چاہتی ہے۔