جمعرات , 01 اکتوبر 2020ء
(368) لوگوں نے پڑھا
تحصیل سمندری کے علاقے چک نمبر 448 گ ب لیشاراں میں تعلیمی سرگرمیاں بتدریج مکمل طور پر بحال ہوگئی ہیں۔ حکومتی ایس او پی کے تحت چک نمبر448 گ۔ب کے گورنمنٹ پرائمری اسکول میں منظم انداز میں کورونا ایس او پی پر عمل درآمد کرایا جا رہا ہے طالبات قطار بناکر اسکول میں فاصلے کے ساتھ داخل ہوتی ہیں اس موقع پر سب نے چہرے کو ماسک سے ڈھکا ہوا ہوتا ہے اور اس موقع پر ان کا درجہ حرارت بھی چیک کیا جاتا ہے ۔ بخار یا نزلہ سے متاثرہ طالب علم کو اسکول میں داخلے کی اجازت نہیں دی جاتی ۔ فیصل آباد کا نواحی علاقہ ہونے کے باوجود یہاں نظم و ضبط مثالی ہے۔