جمعہ , 04 دسمبر 2020ء
(540) لوگوں نے پڑھا
جولائی 2019 کوفہد امین سٹیشن انچارج ریسکیو 1122 سمندری کے زیر نگرانی "الفضیلت ریسکیو محافظ سمندری" کا آغاز ہوا، فرسٹ ایڈ اور فائر فائٹنگ کورس کی ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد ان کیڈٹس نے قومی تہواروں اور محرم الحرام کے موقع پر تحصیل ایڈمنسٹریشن کے ساتھ مل کر ایمرجنسی ڈیوٹیاں سر انجام دیں۔ اللہ پاک کے فضل و کرم، ریسکیو 1122 کے اساتذہ کرام اور سینئر سماجی تنظیموں کے سربراہان کے تعاون سے آج "الفضیلت ریسکیو محافظ سمندری" کے کیڈٹس نے چوتھے سالانہ نیشنل ریسکیو چیلنج 2020 (سرٹ) میں ضلع فیصل آباد کی نمائندگی کرتے ہوئے بھرپور حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر نے خصوصی طور پر الفضیلت ریسکیو محافظ سمندری کے کیڈٹس سے ملاقات کی۔ ہم ریسکیو 1122 سمندری کے سٹیشن انچارج امتیاز شریف، سر عامر محمود جنجوعہ ،سر زاہد محمود اور ریسکیو 1122 فیصل آباد کمیونٹی و سیفٹی ونگ کے ملک مزمل اورفہد امین کے شکر گزار ہیں جن کی دن رات کاوشوں سے ہمارے کیڈٹس نے نیشنل ریسکیو چیلنج میں حصہ لیا