Naveed
جمعرات , 23 مئی 2019ء
(210) لوگوں نے پڑھا
سمندری، تفصیلات کے مطابق تحصیل سمندری میں شہباز شریف پارک سے نومولود بچی برآمد ہوئی ہے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو کی امدادی ٹیم نے فوری پہنچنے کے بعد بچی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال سمندری منتقل کیا جہاں بچی کو ضروری طبی امداد کیلئے لیبرروم میں رکھا گیا ہے، ابتدائی تحقیقات کے نتیجے میں معلوم ہوا کہ نومولود بچی کو کپڑوں میں لپیٹ کر کچھ نامعلوم افراد رکھ کر چلے گئے تھے پارک میں صبح سویرے سیر کرنے کیلئے آنے والوں کی اطلاع پر ریسکیو کی امدادی ٹیم موقع پر پہنچی تو نومولود بچی کو معجزانہ طور پر زندہ پایا بعد ازاں بچی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمندری منتقل کردیا گیا، واقعہ کی اطلاع پا کر پولیس نے نومولود بچی کے لواحقین کی تلاش شروع کردی۔